ممکن ہے اب تُو آئے تو یہ حادثہ بھی ہو
ممکن ہے تیری راہ میں اک مورچہ بھی ہو
ممکن ہے میں بھی تجھ سے مِلوں غیر کی طرح
ممکن ہے میرے ساتھ کوئی 'دُوسرا' بھی ہو
ممکن ہے تیری 'پیٹھ' پہ بھی وار ہو کوئی
رہتے ہیں بُت پرست بھی اب غزنوی کے ساتھ
مسجد کے ساتھ ساتھ کوئی 'بُت کدہ' بھی ہو
عابی مکھنوی
No comments:
Post a Comment