مریضِ عشق کا کیا ہے جیا، جیا، نہ جیا
ہے ایک سانس کا جھگڑا لیا، لیا، نہ لیا
بدن" ہی آج، اگر "تار تار" ہے میرا"
تو ایک چاکِ گریباں سیا، سیا، نہ سیا
یہ اور بات کہ، تُو ہر راہِ خیال میں ہے
میرے ہی نام پہ، آیا ہے جام محفل میں
یہ اور بات کہ، میں نے پیا، پیا، نہ پیا
یہ حالِ دل ہے صفی، میں تو سوچتا ہی نہیں
کہ کیوں کسی نے سہارا دیا، دیا، نہ دیا؟
صفی لکھنوی
No comments:
Post a Comment