Wednesday 29 July 2020

تری گلی میں تماشا کیے زمانہ ہوا

تِری گلی میں تماشا کیے زمانہ ہوا
پھر اس کے بعد نہ آنا ہوا نہ جانا ہوا
کچھ اتنا ٹوٹ کے چاہا تھا میرے دل نے اسے
وہ شخص میری مروت میں بے وفا نہ ہوا
ہوا خفا تھی مگر اتنی سنگ دل بھی نہ تھی
ہمیں کو شمع جلانے کا حوصلہ نہ ہوا
مِرے خلوص کی صیقل گری بھی ہار گئی
وہ جانے کون سا پتھر تھا آئینہ نہ ہوا
میں زہر پیتا رہا زندگی کے ہاتھوں سے
یہ اور بات ہے میرا بدن ہرا نہ ہوا
شعور چاہئے ترتیب خار و خس کے لیے
قفس کو توڑ کے رکھا تو آشیانہ ہوا
ہمارے گاؤں کی مٹی ہی ریت جیسی تھی
یہ ایک رات کا سیلاب تو بہانہ ہوا
کسی کے ساتھ گئیں دل کی دھڑکنیں قیصرؔ
پھر اس کے بعد محبت کا حادثہ نہ ہوا

قیصر الجعفری

No comments:

Post a Comment