اپنی بے چہرگی کا چہرا ہوں
تو نہیں ہے تو میں ادھورا ہوں
ایک تیرے بدن کی خوشبو میں
آسمانوں سے میں اترتا ہوں
تیری بانہوں میں وہ اجالا ہے
تیری آنکھوں میں نیند کا ریشم
یاد کرتا ہوں، اور الجھتا ہوں
آگ ہے جسم و جاں کی تنہائی
میں تِری بارشوں میں اڑتا ہوں
جاذب قریشی
No comments:
Post a Comment