Wednesday 29 July 2020

دن میں بھی حسرت مہتاب لیے پھِرتے ہیں

دن میں بھی حسرتِ مہتاب لیے پھِرتے ہیں
ہاۓ کیا لوگ ہیں کیا خواب لیے پھرتے ہیں
ہم کہاں منظر شاداب لیے پھرتے ہیں
در بہ در دیدۂ خوں ناب لیے پھرتے ہیں
وہ قیامت سے تو پہلے نہیں ملنے والا
کس لیے پھر دلِ بے تاب لیے پھرتے ہیں
ہم سے تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا جاتا
دشتِ وحشت میں بھی آداب لیے پھرتے ہیں
سلطنت ہاتھ سے جاتی رہی، لیکن ہم لوگ
چند بخشے ہوئے القاب لیے پھرتے ہیں
ایک دن ہونا ہے مٹی کا نوالہ پھر بھی
جسم پر اطلس و کمخواب لیے پھرتے ہیں
ہمنوائی کہاں حاصل ہے کسی کی مجھ کو
ہمنواؤں کو تو احباب لیے پھرتے ہیں
کس لیے لوگ ہمیں سر پہ بٹھائیں گے فراغ
ہم کہاں کے پرِ سرخاب لیے پھرتے ہیں

فراغ روہوی

No comments:

Post a Comment