Sunday, 2 August 2020

روزن کی جگہ آنکھ ہے دیوار نسب میں

جس دن سے تماشا ہوں میں دربارِ نسب میں
روزن کی جگہ آنکھ ہے دیوارِ نسب میں
شاخوں پہ فروزاں ہوں تعلق کے نئے پھول
خوشبو کوئی "پھیلے" مِرے گلزارِ نسب میں
ہر شخص کی نسبت سے طبیعت ہے مکدّر
الجھا ہوں کچھ اس طرح سے پندارِ نسب میں
اسلاف کے سب نقش ہیں تصویر میں موجود
اک نقشِ "مروت" نہیں کردارِ نسب میں
کس رخ سے کھلی تجھ پہ رضی تیری حقیقت
کیا "پیچ" پڑا ہے گوشۂ دستارِ نسب میں

رضی حیدر 

No comments:

Post a Comment