Sunday, 2 August 2020

یہ میری آنکھ میں جو ان کہی محبت ہے

یہ میری آنکھ میں جو ان کہی محبت ہے
مِرا تمام اثاثہ، یہی محبت ہے
ادھورے پن سے تو لگتا ہے جیسے دنیا بھی
کسی کی نصف میں چھوڑی ہوئی محبت ہے
میں جانتا ہوں کہ ہے اور سا مِرا انجام
میں جانتا ہوں مجھے اور سی محبت ہے
یہ چاندنی جو مِرے چار سُو ہے یہ تُو ہے
یہ دل میں دھوپ سی جو ہے تِری محبت ہے
میں اس کی پہلی محبت ہوں افتخار مغل
مگر وہ شخص مِری آخری محبت ہے​

افتخار مغل​

No comments:

Post a Comment