Zipper
محبت
ہم دونوں کو
زِپ کی طرح
آپس میں جوڑ دیتی ہے
لیکن
ایک ہی جھٹکے سے
ہم الگ ہو جاتے ہیں
جب وقت کی انگلیاں
اچانک اسے کھینچ کر
نیچے کر دیتی ہیں
اس کا ہُک ٹھیک طرح سے
لاک کیا کرو
بے دھیان لڑکی
علی محمد فرشی
No comments:
Post a Comment