Monday, 3 August 2020

اپنے ہی سامنے دیوار ہو اک عمر سے تم

اپنے ہی سامنے دیوار ہو اِک عمر سے تم
کیسی ذِلت میں گرفتار ہو اک عمر سے تم
جس کو تعبیر سمجھتے ہو، وہ تعبیر نہیں
عرصۂ خواب میں بیدار ہو اک عمر سے تم
اپنے احوال میں خوش رہنے کی تدبیر کرو
کس لیے خوگرِ آزار ہو اک عمر سے تم
خود بھی رہتے ہو شب و روز پریشاں خود سے
اور سب کے لیے دشوار ہو اک عمر سے تم
ہر تعلق ہے یہاں اپنی ضرورت کا اسیر
کس تعلق کے طلبگار ہو اک عمر سے تم
راہ میں بھی کسے فرصت ہے کہ کرے تم سے کلام
گھر میں بھی نقش بہ دیوار ہو اک عمر سے تم
روز لکھتے ہو غزل عالمِ حسرت میں رضی
پھر بھی آسودۂ اظہار ہو اک عمر سے تم

رضی حیدر 

No comments:

Post a Comment