سچ ہے کہ ہمیں آپ سے شکوے بھی بہت ہیں
سچ ہے کہ ہمیں آپ سے شکایت بھی نہیں ہے
سچ ہے کہ ہمیں یاد شدت سے ستاتی ہے
سچ ہے کہ اب وہ پہلی سی چاہت بھی نہیں ہے
سچ ہے کہ ہر اک رات تیرے قرب میں گزاروں
سچ ہے کہ وہ دور بہت دور ہیں ہم سے
سچ ہے کہ کوئی اتنی مسافت بھی نہیں ہے
سچ ہے کہ ہمیں ان کی ہر لمحہ ضرورت ہے
سچ ہے کہ کوئی خاص ضرورت بھی نہیں ہے
عرفان بزمی
No comments:
Post a Comment