Monday, 24 August 2020

اب کبھی ناں محبتیں ہوں گی

اب کبھی ناں محبتیں ہوں گی
ہر کسی سے شکایتیں ہوں گی
جن کو چاہا نہیں گیا یارو
ایسی کتنی ہی صورتیں ہوں گی
مجھ کو دیکھا ہوا نے تیرے ساتھ
اب قیامت کی بارشیں ہوں گی
اس کو بھی چاند سے محبت ہے
اس کے دل میں بھی حسرتیں ہوں گی
زندگی کے کٹھن سفر میں عمر
اس کو میری ضرورتیں ہوں گی

ابرار عمر

No comments:

Post a Comment