Wednesday, 17 February 2021

مِرے شہر خموشاں میں کوئی آواز آئی ہے

 چلو دیکھیں


مِرے شہر خموشاں میں 

کوئی آواز آئی ہے

یہاں تو سب ہی سوئے ہیں

نجانے کون جاگا ہے

کوئی پگلہ 

یا ہے مجنوں

چلو دیکھیں 

ہمیں زندہ بھلا کرنے

یہاں پھر کون آیا ہے؟

ذرا ہم سن تو لیں شاید

یہ ممکن ہے سمجھ ہم کو

کوئی تو بات آ جائے

تعفن جو یہ پھیلا ہے

یہ ممکن ہے کہ چھٹ جائے

چلو دیکھیں


سمن شاہ

No comments:

Post a Comment