Saturday 27 February 2021

کہو اپنے وعدے وفا تم کرو گے

 کہو اپنے وعدے وفا تم کرو گے؟

جو کھائی تھیں قسمیں بھلا تو نہ دو گے

مجھے بھی اسی سمت جانا ہے ہمدم

میں تیار ہو لوں، ذرا سا رکو گے

میری بات چھوڑو، کچھ اپنی سناؤ

مِرے غم کی رُوداد کب تک سنو گے

مجھے تم سے مل کر خوشی جو ہوئی ہے

مِری اس خوشی کو مٹا تو نہ دو گے

بھلا وقت تھا تو مِرے پاس تھے تم

بُرا وقت آیا تو کیا ساتھ دو گے

مجھے وقت نے کچھ بدل سا دیا ہے

کہیں گر ملو گے تو پہچان لو گے؟


عائشہ انمول

No comments:

Post a Comment