گہری کالی رنگت والی سیدھی سادھی پیاری لڑکی
تُو گوروں کے کالے دل سے اچھی خاصی گوری ہے
جِس کو سُن کر بچے میٹھی نیند کو جائیں
تُو وہ پیاری الڑ بلڑ باوے والی لوری ہے
جس کے دَم پر مالک ہاری دوڑ کو جیتے
تُو وہ بختاں والی کالی گھوڑی ہے
کالا رنگ تو پردہ ہے، گندوں سے بچانے کی حِکمت
تُو تو اڑئیے پاک خزانے والی ایک تجوری ہے
کعبے کا یہ رنگ ہے تو پھر رنگوں کا سردار ہُوا
سردار رنگ سے تیری نسبت کعبے والے نے جوڑی ہے
تُو ہے جنت زادی تجھ کو دنیا سے کیا لینا ہے
دنیا تیرے رنگ سے واری یہ تو کوجی کوڑھی ہے
واصف اسلم
No comments:
Post a Comment