Saturday 27 February 2021

خانہ دل میں تم رہو آمین

 خانۂ دل میں تم رہو آمین

میری یادوں میں آ بسو آمین

پَل اداسی کے سارے چھَٹ جائیں

میں کروں گا دعا، کہو آمین

میری محنت مِرے مقدر پر

جلنے والو سدا جلو آمین

میں تِرا غمگسار ہوں اور تم

میری بانہوں میں آ چھپو آمین

اے مِری کہکشاں کے تارو اب

میرے دامن میں آ گِرو آمین

جو مٹاتے ہیں حق وہ مٹ جائیں

مل کے اُٹھو سبھی پڑھو آمین

پستیوں کو بھی دھیان میں رکھنا

تُم ستاروں سے جا ملو آمین

زندگی تو سفر کا حصہ ہے

ساتھ تم بھی مِرے چلو آمین

میری مٹی کی تم چنبیلی ہو

میرے گلشن میں پھر کھِلو آمین

زندگی کو بہار کرنا ہے

اب خزاؤں سے لڑ پڑو آمین

تم ہی تسکینِ روحِ شاہد ہو

گھر میں دل میں ‌کہیں ‌رہو آمین


ریاض شاہد

No comments:

Post a Comment