Tuesday, 16 February 2021

ویلنٹائن ڈے؛عورت سے محبت کا کوئی اک خاص دن ہے کیا

 ویلنٹائن ڈے/مردوں سے خطاب


عورت سے محبت کا کوئی 

اک خاص دن ہے کیا؟

عورت سے محبت تو جبلت ہے

عورت ماں ہو، جنت ہے 

جو بیٹی ہو، تو رحمت ہے

(بیٹی رحمۃ اللعالمیںﷺ کے گھر بھی رحمت ہے) 

زبانِ صدق کے وارثﷺ نے فرمایا کہ؛ 

عورت اک امانت ہے 

امانت یہ خدا کی ہے

خدا نے تم کو سونپی ہے

سنو 

عرصۂ محشر میں 

خدا تم سے یہ پوچھے گا کہ

(عورت) جو امانت تھی

امانت کس طرح رکھی؟


تنویر سلیمی

No comments:

Post a Comment