Monday 26 July 2021

میں آگ بھی تھا اور پیاسا بھی

 آگ کی پیاس


میں آگ بھی تھا اور پیاسا بھی

تُو موم تھی اور گنگا جل بھی

میں لپٹ لپٹ کر

بھڑک بھڑک کر

پیاس بجھاتی آنکھوں میں بجھ جاتا تھا

وہ آنکھیں سپنے والی سی

سپنا جس میں اک بستی تھی

بستی کا چھوٹا سا پل تھا

سوئے سوئے دریا کے سنگ

پیڑوں کا میلوں سایہ تھا

پُل کے نیچے اکثر گھنٹوں

اک چاند پگھلتے دیکھا تھا

اب یاد میں پِگھلی آگ بھی ہے

آنکھوں میں بہتا پانی بھی

میں آگ بھی تھا اور پیاسا بھی


ابرارالحسن

No comments:

Post a Comment