Sunday 24 April 2022

بتوں کے کوچے سے ہم دلفگار ہو کے چلے

بتوں کے کوچے سے ہم دلفگار ہو کے چلے

شکار کرنے کو آئے شکار ہو کے چلے

تِری نگاہ بہت مست ہے سنبھل کے ذرا

سمند ناز و ادا پر سوار ہو کے چلے

ٹھہر گئے وہ جہاں سرد باغ تھے گویا

اگر چلے تو نسیم و بہار ہو کے چلے

کسی کی آنکھ میں وہ انتظار ہو کے رہے

کسی کے دل سے شکیب و قرار ہو کے چلے

گلے لگا کے انہیں عذر پھر کیا میں نے

مِری گلی سے وہ جب شرمسار ہو کے چلے

نگاہِ یار کی پھرتی ہے بزم سے اے داغ

رقیب بھی مِرے یاروں کے یار ہو کے چلے


داغ دہلوی

No comments:

Post a Comment