قفس ہے، وحشتیں ہیں اور میں ہوں
بلا کی حسرتیں ہیں، اور میں ہوں
کسی کو ہوں میسر بے سبب، اور
کسی سے رنجشیں ہیں اور میں ہوں
اے تنہائی! مجھے سوچوں میں بھی اب
تجھی سے قربتیں ہیں، اور میں ہوں
تخیل میں ہوں میں عرش بریں پر
خدا کی رحمتیں ہیں، اور میں ہوں
فاطمہ سید
No comments:
Post a Comment