پاؤں رُکے نہ دَشت کی وُسعت تمام کی
ہم نے تو عمر بھر یونہی ہجرت تمام کی
لو آج ہم نے توڑ دئے رابطے تمام
لو آج ہم نے عشق کی زحمت تمام کی
لو آج ہم نے کھینچ لی زنجیر ہجر کی
لو آج ہم نے کر لئے رَستے جدا جدا
لو آج کچی عمر کی چاہت تمام کی
لو پانیوں کی نذر کئے ہم نے سب چراغ
لو آج رات ہم نے یہ حُجّت تمام کی
میثم علی آغا
No comments:
Post a Comment