حسن کو تھوڑا سا اسرار میں رہنے دِیا جائے
عشق کو اپنے ہی آزار میں رہنے دِیا جائے
راستہ جو کہ نکلتا ہے گلی کی جانب
کیا ضروری ہے کہ دیوار میں رہنے دِیا جائے
ہم نے مانا کہ اطاعت میں سہولت ہے مگر
جو رہے اس کو تو انکار میں رہنے دِیا جائے
آنکھ کو اشک کی تصویر بنانا ہے اگر
درد کو درد کے معیار میں رہنے دِیا جائے
یہ تو طے ہے کہ نیا شہر بسانا ہے مجھے
کیوں نہ تجھ کو دلِ مسمار میں رہنے دِیا جائے
میں رہوں یا نہ رہوں میرا ہیولٰی لیکن
ہو سکے تو کہیں آثار میں رہنے دِیا جائے
عشق کو اپنے ہی آزار میں رہنے دِیا جائے
راستہ جو کہ نکلتا ہے گلی کی جانب
کیا ضروری ہے کہ دیوار میں رہنے دِیا جائے
ہم نے مانا کہ اطاعت میں سہولت ہے مگر
جو رہے اس کو تو انکار میں رہنے دِیا جائے
آنکھ کو اشک کی تصویر بنانا ہے اگر
درد کو درد کے معیار میں رہنے دِیا جائے
یہ تو طے ہے کہ نیا شہر بسانا ہے مجھے
کیوں نہ تجھ کو دلِ مسمار میں رہنے دِیا جائے
میں رہوں یا نہ رہوں میرا ہیولٰی لیکن
ہو سکے تو کہیں آثار میں رہنے دِیا جائے
زاہد مسعود
No comments:
Post a Comment