Monday 16 December 2013

ملبوس جب ہوا نے بدن سے چرا لئے

ملبوس جب ہوا نے بدن سے چرا لیے
دوشیزگانِ صبح نے چہرے چھپا لیے
ہم نے تو اپنے جسم پر زخموں کے آئینے
ہر حادثے کی یاد سمجھ کر سجا لیے
میزانِ عدل تیرا جھکاؤ ہے جس طرف
اِس سمت سے دلوں نے بڑے زخم کھا لیے
دیوار کیا گری مِرے خستہ مکان کی
لوگوں نے میرے صحن میں رَستے بنا لیے
لوگوں کی چادروں پہ بناتی رہی وہ پھول
پیوند اس نے اپنی قباء میں سجا لیے
ہر حُرملہ کے دوش پہ ترکش کو دیکھ کر
ماؤں نے اپنی گود میں بچے چھپا لیے

 سبط علی صبا

No comments:

Post a Comment