Sunday 15 December 2013

یوں حق کی رہ میں جان سے جانا پڑا مجھے

یوں حق کی رَہ میں جان سے جانا پڑا مجھے
اپنے لہو میں آپ نہانا پڑا مجھے
ہر دَور میں یزید مقابل رہا مِرے
ہر بار کربلا کو سجانا پڑا مجھے
سجدہ کناں تھے رات بھی مہر و مہ و نجوم
لیکن یہ خواب سب سے چھپانا پڑا مجھے
پوچھی کسی نے میری حقیقت اگر کبھی
پانی پہ اپنا نقش بنانا پڑا مجھے
آیا نہیں وہ آج بھی، جس شخص کے لیے
رستے میں اپنا آپ بچھانا پڑا مجھے
اشرفؔ برائے روشنی دُنیا کے سامنے
اپنا بجھا چراغ ہی لانا پڑا مجھے

اشرف نقوی

No comments:

Post a Comment