Sunday, 19 April 2015

کبھی مقتل کے مقابل کبھی زندان کے قریب

کبھی مقتل کے مقابل کبھی زِندان کے قریب
ہم بہر حال رہے منزلِ جاناں کے قریب
جھِلملاتے ہوئے تاروں نے بھی دَم توڑ دیا
آخرِ شب ہے چلے آؤ رگِ جان کے قریب
سینہ چاکانِ چمن آج ادھر سے گزرے
پھول ہی پھول نظر آتے ہیں زِندان کے قریب
بُوئے گل، میلِ رَم، موجِ صبا آوارہ
اک بیابان کی ضرورت ہے گلستان کے قریب
پھول اپنے نہ بہار اپنی، مگر ہم قابلؔ
جانے کیا سوچ کے بیٹھے ہیں گلستان کے قریب

قابل اجمیری

No comments:

Post a Comment