بُڑھیا رے
بُڑھیا رے ترے ساتھ تو میں نے
جینے کی ہر شے بانٹی ہے
دانہ، پانی، کپڑا، لتّا، نیندیں اور جگراتے سارے
اولادوں کے جننے سے بنسنے تک اور بچھڑنے تک
تیرے ساتھ جدائی بانٹی، رُوٹھ، صلاح تنہائی بھی
ساری کارستانیاں بانٹیں، جھوٹ بھی،سچ بھی
میرے درد سہے ہیں تُو نے
تیری ساری پِیڑیں میرے پیروں سے ہو کر گزری ہیں
ساتھ جیے ہیں
ساتھ مریں
یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے
دونوں میں سے ایک کو اِک دن
دُوجے کو شمشان پہ چھوڑ کر
تنہا واپس لوٹنا ہو گا
بُڑھیا رے
گلزار
No comments:
Post a Comment