Monday, 20 April 2015

جس کو بھی آگ لگانے کا ہنر آتا ہے

جس کو بھی آگ لگانے کا ہُنر آتا ہے
وہی ایوانِ سیاست میں نظر آتا ہے
خالی دامن ہیں یہاں پیڑ لگانے والے
اور حصے میں لٹیروں کے ثمر آتا ہے
یاد آ جاتی ہے پردیس گئی بہنوں کی
جھنڈ چڑیوں کا جب آنگن میں اتر آتا ہے
اَن گنت سال کا جلتا ہوا بوڑھا سورج
جانے کیوں روز سویرے میرے گھر آتا ہے​

منظر بھوپالی

No comments:

Post a Comment