اداس لوگو! اداس رہ کر بھی مسکرا دو تو معجزہ ہے
عذاب سہہ کر زمانے بھر کے بھی تم دعا دو تو معجزہ ہے
جہاں یہ رشتہ نبھانا مشکل ہو اور کوئی نہ راستہ ہو
وہاں پہ نفرت کی سب صلیبیں اگر گِرا تو معجزہ ہے
مجھے نہ اب کے امید ہے اور نہ تجھ کو پانے کا حوصلہ ہے
مجھے اگر تم کسی طرف سے جو خود صدا دو تو معجزہ ہے
وہ ایک رسمی سی دوستی تھی نہ کوئی وعدہ نہ کوئی رشتہ
مگر مجھے تم کسی بھی لمحے اگر بھُلا دو تو معجزہ ہے
یہ زندگی تو کھٹن بہت ہے تم اس کو جینے کی چاہتوں میں
گزشتہ موسم کے نقش سارے اگر مٹا دو تو معجزہ ہے

عقیل شاہ
No comments:
Post a Comment