عشق جب تک نہ آس پاس رہا
حسن تنہا رہا اداس رہا
اک حسیں واہمہ حسیں دھوکا
مدتوں مرکز قیاس رہا
عشق کو اجنبی سمجھ کے ملا
فصل گل میں ہجوم گل کی جگہ
ہر طرف اک ہجوم یاس رہا
کس کا دامن رہا ہے بے پیوند
کون آسودۂ لباس رہا
وہ جسے تیرا مستقل غم ہے
تیری محفل میں بھی اداس رہا
ہائے وہ خندۂ خفی کہ ظہیرؔ
دل پشیمان التماس رہا
ظہیر کاشمیری
No comments:
Post a Comment