Monday, 6 July 2020

کاٹا ہے ہم نے وقت گزارا تو ہے نہیں

کاٹا ہے ہم نے وقت گزارا تو ہے نہیں
اس زندگی پہ اپنا "اجارہ" تو ہے نہیں
پھر "کون" آ کے بنتا سہارا، تمہی کہو
مشکل میں کوئی نام پکارا تو ہے نہیں
یوں ہے کہ خاک ہی میں ملا دو یہ میری خاک
تم کو "مِرا" وجود "گوارہ" تو ہے نہیں
جب پا لیا تو کھونے کے دھڑکے نے آ لیا
دھڑکے بغیر دل کا "گزارہ" تو ہے نہیں
کرنا پڑے گا چھپ کے تجھے عشق دوسرا
شادی شدہ ہے، اب تُو 'کنوارہ' تو ہے نہیں

اطیب جاذل​

No comments:

Post a Comment