Friday, 25 September 2020

مجھ سے مخلص تھا نہ واقف مرے جذبات سے تھ

 مجھ سے مخلص تھا نہ واقف مِرے جذبات سے تھا

اس کا رشتہ تو فقط اپنے مفادات سے تھا

اب جو بچھڑا ہے تو کیا روئیں جدائی پہ تری

یہی اندیشہ ہمیں پہلی ملاقات سے تھا

دل کے بجھنے کا ہواؤں سے گلا کیا کرنا

یہ دِیا نزع کے عالم میں تو کل رات سے تھا

مرکزِ شہر میں رہنے پہ مصر تھی خلقت

اور میں وابستہ تِرے دل کے مضافات سے تھا

میں خرابوں کا مکیں، اور تعلق میرا

تیرے ناطے کبھی خوابوں کے محلات سے تھا

لب کشائی پہ کھلا اس کے سخن سے افلاس

کتنا آراستہ وہ اطلس و بانات سے تھا


اعتبار ساجد

No comments:

Post a Comment