Monday, 15 February 2021

اس بہانے کے بعد کیسا عشق

 اس بہانے کے بعد کیسا عشق

بھول جانے کے بعد کیسا عشق

یعنی تم مجھ کو آزماؤ گے

آزمانے کے بعد کیسا عشق

ضبط تو اصل ہے محبت کی

غم جتانے کے بعد کیسا عشق

یہ تِرا وہم ہے فقط اک وہم

تیرے جانے کے بعد کیسا عشق

اک کمی کا کسک کا نام ہے یہ 

عشق پانے کے بعد کیسا عشق


وقار سحر

No comments:

Post a Comment