Sunday, 14 February 2021

آپ کی چیز نہیں ہم نے چرائی صاحب

 آپ کی چیز نہیں ہم نے چُرائی صاحب

چھوڑ بھی دیجئے نا ہمری کلائی صاحب

آپ جو چاہو ہمیں وہ نہیں منظور کبھی

ہم تو آئے تھے یہاں کرنے صفائی صاحب

آپ جانو یا خدا جانے، ہمیں کیا معلوم

ہم نے دیکھی نہیں بی بی میں برائی صاحب

ہم غریبوں نے قیامت بھی بھگتنی ہے ابھی

ہم کو ٭پچتی ہی نہیں ایسی کمائی صاحب

اس طرف آپ پڑے ہیں تو وہاں کمرے میں

رال ٹپکاتے ہوئے آپ کے بھائی صاحب

معذرت! کار سوا ہم کو کہاں رکنا ہے

پانی رک جائے تو جم جاتی ہے کائی صاحب

یہ بڑے لوگ بہت اچھے نہیں ہوتے ہیں

تجربے نے یہ ہمیں بات بتائی صاحب


شمامہ افق

٭پچتی (پنجابی) بمعنی ہضم ہونا

No comments:

Post a Comment