Friday, 19 February 2021

دیکھو اس کا جھیل سا مکھڑا جیسے خواب خیال

 دیکھو اس کا جھیل سا مُکھڑا جیسے خواب خیال

کیسا ہے آواز کا جادو جیسے میگھ ملہار

زلفیں ہیں کہ ہولے سے چھو لے کوئی پروائی

اس کا ہنسنا ایسے جیسے پائل کی جھنکار

رنگت ایسی دور پہاڑوں پر ڈھلتی سی شام

دیکھو اس کی آنکھیں دیکھو جیسے دیپ جلیں

دیکھو اس کے ہاتھ کی ریکھاؤں کی سندرتا

لیکن دیکھو

اس پر جو کچھ درج ہوا تھا

آنکھ کے جلتے پانی سے سب راکھ ہوا ہے

دیکھو اس کے ہاتھ کی ریکھا

ڈوب گئی ہے

دیکھو دیپک آنکھ کا سپنا خاک ہوا ہے


سارہ خان

No comments:

Post a Comment