Monday, 26 July 2021

گرتے شیش محل دیکھو گے

 گِرتے شیش محل دیکھو گے

آج نہیں تو کل دیکھو گے

اس دُنیا میں نیا تماشا

ہر ساعت ہر پل دیکھو گے

کس کس تُربت پر روؤ گے

کس کس کا مقتل دیکھو گے

دیر ہے پہلی بُوند کی ساری

پھر ہر سُو جل تھل دیکھو گے

ہر ہر زخم شجر سے خاور

پُھوٹتی اک کونپل دیکھو گے


خاور رضوی

No comments:

Post a Comment