Wednesday 28 July 2021

خدا کا خاص بشر پہ انعام سجدے ہیں

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ


خدا کا خاص بشر پہ انعام سجدے ہیں

عشق کا ایک مکمل نظام سجدے ہیں

رابطہ عرش سے سر اپنا زمیں پر رکھ کر

بندگی کا تو حسیں انتظام سجدے ہیں

میں گناہ گار علیؑ کا جو مقابل سوچوں

وہ جس کی ضرب پہ صدقے تمام سجدے ہیں

کسی کافر کے خدا کو برا نہیں کہتا

عدوِ رب سے بڑا انتقام سجدے ہیں

مفلوج سوچ  و  فکر طوقِ سقیفائی سے

ظرف پابند ہے قیدی، غلام  سجدے ہیں

پڑھ کے قرآن کو ماتھے سے جو لگاتا ہوں

یہ عقیدت بصد صد احترام سجدے ہیں 

خدا کے عشق میں مصروف عبادت خاکی

یہ حمد، نعت، منقبت، سلام سجدے ہیں


خرم خاکی

No comments:

Post a Comment