Thursday, 1 July 2021

تھوڑی دیر وہ نین نرالے دیکھے تھے

 تھوڑی دیر وہ نین نرالے دیکھے تھے

پھر منظر میں صرف اُجالے دیکھے تھے

صبح ہوئی تو سارا شہر مقفّل تھا

ہم نے شب بھر خواب میں تالے دیکھے تھے

مجھ کو بلندی یوں بھی راس نہیں آئی

میں نے اس سے گِرنے والے دیکھے تھے

اتنا تو صحرا کا سفر درپیش نہ تھا

جتنے ان کے پاؤں پہ چھالے دیکھے تھے

یونہی نہیں یہ صحن سے کمرے تک پہنچی

ویرانی نے من میں جالے دیکھے تھے


رضوان عالم

No comments:

Post a Comment