پورا خواب
موت کا وقت ہے
حشر ہے
کیا کہا؟
ہاؤ ہُو
کچھ سنا؟
کچھ نہیں
زندگی
ختم شد
سانپ کی دُم پکڑ کر چلو
سیڑھیاں آگ میں جل گئیں
سو (100) کا ہندسہ نہیں سامنے
کیا کروں؟
کیا ہوا؟
سانپ سے ڈر گیا
سانپ تُو موت ہے
میں تجھے کیوں پکڑ کر چلا؟
موت ڈسنے لگی
زندگی دور سے دیکھ کر مجھ کو ہنسنے لگی
زندگی، زندگی، میں چلا
زندگی خوش ہوئی
اور میں مر گیا
ہانپتا، کانپتا اُٹھ پڑا
شکر ہے خواب تھا
حمزہ سواتی
No comments:
Post a Comment