یہ بات کیوں نہیں لگتی بہت عجیب تمہیں
کوئی کسی کو پکارے جواب تک نہ ملے
بس اک خلش کا مقدر سنوارنے کے لیے
سوال کیا کیا نکھارے جواب تک نہ ملے
پس نوشتۂ تقدیر ماجرا کیا تھا؟
بجھائے کس نے ستارے جواب تک نہ ملے
اگرچہ ہم نے صدائیں کئی سنی تھیں مگر
پکارنے پہ ہمارے جواب تک نہ ملے
نہ ہم تھے غار نشیں اور نہ طور والے تھے
کسی کو جب بھی پکارے جواب تک نہ ملے
آئلہ طاہر
No comments:
Post a Comment