میں کوئی بھکشو تو نہیں
میں کوئی بھکشو تو نہیں
جو تمہارے کارن
جنگل جنگل بھٹکنے نکل جاؤں گا
میں ایک سنیاسی بھی نہیں
جو روگ میں تمہارے
کسی ویرانے میں یوگ لے کر
بیٹھ جاؤں گا
میں بھی ایک انسان ہوں تمہاری طرح
سوچ لو اچھی طرح
اگر تم نے مجھ سے بے وفائی کی
تو میرے پاس بھی
ان گنت اسٹینڈ بائی
لڑکیاں موجود ہیں
ماہ رخ، ماہ جبیں، دلربا اور حسیں
تو پھر مجھ سے شادی کا فیصلہ کر لو
ہاں یا نہیں
ابھی، اور اسی وقت
اور یہ بھی جان لو
کہ
کامیابی کے لیے
بروقت فیصلے ہی اچھے ہوتے ہیں
ورنہ میں کوئی بھکشو تو نہیں
زائرہ عابدی
No comments:
Post a Comment