Tuesday, 27 July 2021

آج قابو میں یہ مزاج نہیں

 آج قابو میں یہ مزاج نہیں

بے خودی کا کوئی علاج نہیں

وقت آخر ہے میرا جاؤ طبیب

اب دوا کی تو احتیاج نہیں

عہد میں میرے شاہ خوباں کے

ستم و ظلم کا رواج نہیں

کم نہیں فقر بادشاہی سے

کچھ تمنائے تخت و تاج نہیں

شاہِ خوباں کے واسطے ہرگز

غیر از دل کوئی خراج نہیں

ہفت اقلیم نذرِ شہ کرتے

اے جمیلہ ہمارا راج نہیں


جمیلہ خدا بخش

No comments:

Post a Comment