عشق میں سہولت کیا
آدمی کو مہلت کیا
عمر بھر رواں رہتی
آپ کی عنایت کیا
وصل سے تو بہتر ہے
ہجر سے عداوت کیا
آپ کی محبت ہے
ورنہ یہ محبت کیا
کیا کہا؟ میں عورت ہوں
چھوڑ دوں وراثت کیا؟
ہر طرف ریا کاری
آپ سے شکایت کیا
عاشقی میں گرتی ہیں
چاہتوں کی قیمت کیا
وقت کی ہتھیلی سے
چھین لیں قیادت کیا
ناہید عزمی
No comments:
Post a Comment