سالگرہ
آج کا دن کتنا پیارا ہے
دل دھرتی پر پھول کِھلے ہیں
خوشیوں کی رِم جِھم برکھا ہے
لمحہ لمحہ بھیگ رہا ہے
سچی خواہش کی خوشبو سے
دھڑکن دھڑکن اک نغمہ ہے
پیار فضاؤں پر چھایا ہے
یہ سب کیوں ہے یہ سب کیا ہے
دل پر دستک دیتے جذبے
کینڈل، کیک، یہ کارڈ اور تحفے
ہنستے گاتے خواب، دعائیں
کیوں ہیں یہ مخمور فضائیں
کیوں ہر منظر خوابیدہ ہے
بات ہے اتنی، یہ قصہ ہے
آج تمہاری سالگرہ ہے
آج تمہاری سالگرہ ہے
شہباز نیر
No comments:
Post a Comment