Friday, 22 April 2022

خدا ہی جانے ہمیں کیا خبر کہ کب سے ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


خدا ہی جانے ہمیں کیا خبر کہ کب سے ہے

جو ان کے ذکر کا رشتہ ہمارے لب سے ہے

نہ ان سے پہلے کوئی تھا نہ ان کے بعد کوئی

جدا جہاں میں نبیﷺ کا مقام سب سے ہے

ہو دل کا نور، نگاہوں کا نور، علم کا نور

ہر ایک نور کو نسبت مہِ عربﷺ سے ہے

نگاہِ بندہ نوازی! تجھے درود و سلام

کہ تیرا لطف زیادہ مِری طلب سے ہے

صبیح! کو بھی اجازت ہو باریابی کی

حضور آپؐ سے یہ التماس ادب سے ہے


صبیح رحمانی

No comments:

Post a Comment