عارفانہ کلام نعتیہ کلام
عشق سرکارﷺ جہاں ہوتا ہے
نعت خواں پیر و جواں ہوتا ہے
پھر نگاہیں نہیں اٹھتیں میری
جب مدینے کا سماں ہوتا ہے
آقاﷺ کے در پہ سکوں ہے ایسا
عشق سرکارﷺ رواں ہوتا ہے
بزم کونین کا مرکز آقاﷺ
سارا عالم ہی مکاں ہوتا ہے
بند آنکھوں سے نظر آتا ہے
سارا منظر ہی عیاں ہوتا ہے
فرض سرکارﷺ کی نسبت ایسی
ہم سے انکار کہاں ہوتا ہے
جب کروں آپؐ کی چاہت کا حق
اک عجب سوز بیاں ہوتا ہے
اکرام الحق
No comments:
Post a Comment