Wednesday, 7 September 2022

بادشاہ کے شہر میں خریداری

 بادشاہ کے شہر میں خریداری


ہمیں

خریدنے ہیں بہت سے کان

جو بہرے ہوں

اور بہت سی آنکھیں

جو اندھی ہوں

ہمیں

خریدنے ہیں بہت سے دل

جو بے حس ہوں

اور بہت سے ناک

جو سونگھنے سے عاری ہوں

ہم اس شہر میں زندہ رہنا چاہتے ہیں


مسعود قمر

No comments:

Post a Comment