Wednesday, 7 September 2022

آپ سمجھیں میرے افکار یہ ضروری تو نہیں

 آپ سمجھیں میرے افکار، یہ ضروری تو نہیں

دُکھ دیں مجھے اغیار، یہ ضروری تو نہیں

💢کچھ لوگ مقرر ہیں اذیت کے لیے💢

سکوں سب کو ہو درکار، یہ ضروری تو نہیں

اے قلمکار🖊! موت بھی عنایت کر مجھ کو

ہر کہانی میں ہو زندہ کردار، یہ ضروری تو  نہیں

کچھ درختوں کے مقدر مِیں ہے ایندھن ہونا

پیڑ سارے ہوں ثمر بار، یہ ضروری تو نہیں

اے ورقِ زیست کونے میں جگہ دے مجھ کو

میں بنوں سُرخیٔ اخبار، یہ ضروری تو نہیں

گلشنِ آفاق میں کانٹے تو ضروری ہیں سید

ہر پھول کے ساتھ رہے خار، یہ ضروری تو نہیں


سید خرم نقوی

No comments:

Post a Comment