عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
بھائی چھوٹے اور سر سے باپ کا سایا گیا
لب پہ عابدؑ کے مگر شکرِ خدا پایا گیا
خون آنکھوں نے بہایا، دل کے ٹکڑے ہو گئے
قصۂ کرب و بلا جس وقت دُہرایا گیا
وہ جفا تھی کون سی جس میں کمی رکھی گئی
ظلم ایسا کون سا تھا؟ جو نہیں ڈھایا گیا