عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
دریائے دینِ حق کی روانی حسینؑ ہے
پیاسی ہے نہرِ علقمہ پانی حسینؑ ہے
جس پر کسی زوال کا سایہ نہ پڑ سکا
اسلام تیری نور فشانی حسینؑ ہے
مردہ دلوں کو چاہیے دنیا کی آب و تاب
زندہ دلوں کی درد کہانی حسینؑ ہے
یکجا ہوئے ہیں جس میں سب اوصافِ انبیاء
ذبحِ عظیم ایک نشانی حسینؑ ہے
سیرت میں مصطفیٰؐ ہے شجاعت میں مرتضیٰؑ
قرآں کا حرف حرف معانی حسینؑ ہے
قصرِ یزید آگ ہے ناپاک، حشر تک
خاکِ شفا جو پاک ہے پانی حسینؑ ہے
سجدہ ہے زیرِ تیغ، تلاوت سرِ سناں
منظر نمازِ عشق کا بانی حسینؑ ہے
منظر نقوی
No comments:
Post a Comment