شکوہ کریں کسی سے، شکایت کریں تو کیا
اک رائیگاں عمل کی ریاضت کریں تو کیا
جس شے نے ختم ہونا ہے آخر کو ایک دن
اس شے کی اتنے دکھ سے حفاظت کریں تو کیا
حرفِ دروغ غالبِ شہرِ خدا ہُوا
معنی نہیں منیرؔ کسی کام میں یہاں
طاعت کریں تو کیا ہے، بغاوت کریں تو کیا
منیر نیازی
No comments:
Post a Comment