بِن بلائے کہاں وہ آتے ہیں
اور بلائیں تو روٹھ جاتے ہیں
حال دل کا عیاں نہیں کرتے
زخم کھا کے بھی مسکراتے ہیں
وہ سفینے کہاں ابھرتے ہیں
اہلِ گلشن کا یہ جنوں دیکھو
آپ اپنا چمن جلاتے ہیں
اپنی بربادیوں کے افسانے
خود زمانے کو ہم سناتے ہیں
شیخ! رُسوا ہمیں فضول نہ کر
ہم تو پیتے نہیں، پلاتے ہیں
تو خلشؔ کیا ہے راہِ الفت میں
پاؤں رہبر کے لڑکھڑاتے ہیں
خلش دہلوی
No comments:
Post a Comment